Latest

نسیم شاہ کے بعد پاکستان کا ایک اور اہم فاسٹ باؤلر ان فٹ ہو گیا

پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر چند ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی” جیونیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا۔ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اس سب کے باوجو د پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا، انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button