Latest
لڑائی کی قیاس آرائیاں کرنے والوں کو شاہین شاہ آفریدی کا سوشل میڈیا پوسٹ کےذریعے کرارہ جواب
کپتان بابر اعظم کیساتھ ڈریسنگ روم میں لڑائی کی قیاس آرائیاں کرنے والوں کو فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کرارا جواب دے دیا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کردی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہین نے تصویر کے ساتھ ’فیملی‘ کا کیپشن بھی لکھا۔
قومی فاسٹ بولر نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا۔خیال رہے کہ ایشیاکپ 2023 کے بعد کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لڑائی کی افواہیں گردش میں تھیں۔
وضح رہے کہ تصویر میں دونوں کھلاڑیوں کے سامنے بورڈ گیم شطرنج بھی دکھائی دے رہا ہے۔