Latest

بھارتی اداروں نے پاکستانی ٹیم کو ایک اور میچ میں سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز نے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے ایک اور میچ میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچ کو بند دروازوں کے پیچھے کروائے جانے کا فیصلہ کیا ہے، میچ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچ کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں، تاہم اب بی سی سی آئی آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ کو شائقین کو پیسے واپس کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی نے بھی اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ وارم اپ میچ شائقین اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ شائقین جنہوں نے ٹکٹس بک کروائی ہیں انہیں پیسے واپس کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button