Latest

بابراعظم ریکنگ میں پہلے نمبر پر کس طرح پہنچے ؟ فاسٹ باؤلر محمدعامر نے حیران کن وجہ بیان کر دی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ساتھ ماضی میں بھی تعلقات کچھ خاص اچھے نہیں رہے تاہم اب محمد عامر ایک مرتبہ پھر کھل کر میدان میں آ گئے ہیں انہوں نے نام لیے بغیر ہی کپتان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ ہفتے بعد تبدیل ہوتی ہے، جب آپ کو ہی 40 میں سے 40 میچز کھیلنے ہیں تو پھر کسی میں 25 رنز بنائیں گے، کسی میں 50 تو کبھی 60 پر 70رنز سکور ہوں گے،ایسے میں رینکنگ میں آپ ہی اوپر آئیں گے، جوز بٹلر، ڈی کک اور ملر جیسے کرکٹر کیوں رینکنگ میں آگے نہیں آتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بی اور سی ٹیموں کے خلاف میچز نہیں کھیلتے، وہ چھوٹی ٹیموں سے سیریز میں آرام کرتے ہیں، اس لیے ان کی رینکنگ آگے نہیں بڑھتی، آپ کو 45 میں سے 40 میچز خود ہی کھیلنے ہیں تو پھر رینکنگ میں بھی آگے ہی آنا ہے۔

یاد رہے کہ بابراعظم اس وقت تمام فارمیٹس کے ٹاپ 5 میں موجود رہنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں، ون ڈے میں وہ نمبر ون ہیں، ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چوتھے درجے پر موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button