Latest
ورلڈ کپ قریب، دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز ان فٹ ہونے لگےمشہور کرکٹرز کے نام سامنے آ گئے
بھارت میں ورلڈ کپ کو 20باقی ہیں، اس سے قبل دنیا کے مشہور کرکٹرز ان فٹ ہورہے ہیں۔ نسیم شاہ کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم ساؤتھی انگوٹھا تڑوا بیٹھے ہیں جب کہ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ بھی میگا ایونٹ سے قبل اپنے انگوٹھے کو زخمی کر بیٹھے ہیں۔ ان دونوں کی ورلڈ کپ میں شرکت غیریقینی ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کے دوران کیچ لینے کی کوشش میں ٹم ساؤتھی کے انگوٹھے پر چوٹ آئی تھی، اسکین میں ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی ،وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔قابل ذکر یہ ہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ کیویز کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا ہے ۔