Latest

میں ریٹائرمنٹ کیوں دوں،میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں، حسن علی

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے حسن علی کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی کی جگہ ورلڈ کپ میں ارشد اقبال کو ترجیح دینی چاہیے۔

صارف نے پاکستان کے فاسٹ بولر ارشد اقبال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ دیکھو اس کو اضافی باؤنس ملتا ہے، وہ بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے اور بہت کم خراب گیند کراتا ہے۔

صارف نے حسن علی کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو آتے ہی ہو بیٹر کو سیٹ کرنے کے لیے، مہربانی کر کے آپ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں، ہمیں ایک اور ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے اس صارف کے پیغام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ارشد ایک اچھا بولر ہے۔

حسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button