Latest
نسیم شاہ کی انجری ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں کس باؤلر کے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بننے کے امکانات ہیں؟
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری کے باعث زمان خان کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔”جیو نیوز” کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا، کپتان بابر اعظم ورلڈکپ سکواڈ پر سلیکشن کمیٹی سے اہم مشاورت کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورت ہوچکی ہے۔ ایشیا ءکپ میں حصہ لینے والے سکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ اگر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو 4 فاسٹ بولرز کے نام مشاورت کے لیے موجود ہیں، زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔