Latest

ورلڈکپ میں سکواڈ کا حصہ بننے سے متعلق عماد وسیم کا بڑا بیان سامنے آگیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مکی آرتھر سے رابطے میں رہتا ہوں، ہم ان کی عزت کرتے ہیں کبھی جب پرفارمنس نہیں ہوتی تھیں تو وہ دیکھ کر پیغام بھیجتے تھے۔عماد وسیم نے کہا کہ مکی آرتھر نے میرے کیریئر میں بہت مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کے ڈائریکٹر بننے سے پہلے بھی رابطہ تھا اور اب بھی گفتگو ہوتی رہتی ہے، ان سے کچھ سیکھنا میرے لیے بہتر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ میں سلیکشن کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہا، اگر مجھے بلایا جائے گا تو میں دستیاب ہوں۔عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میرے کنٹرول میں نہیں اور نہ میں اس بارے میں کچھ کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیل کر انجوائے کرتا ہوں، بھارت کے خلاف اچھی پرفارمنس دے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بن جائیں ایک مختلف کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button