ایشیا ءکپ سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفرید ی کا بیان سامنے آگیا
ایشیا ءکپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں سنسنی خیز میچ میں شکست سے دوچار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔
جمعرات کو ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کرکٹ شائقین اداس دکھائی دے رہے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نےشاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’جس طرح ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا مایوسی ہے، لیکن اس سے سب کچھ ختم نہیں ہوگیا۔ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے، ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ( ورلڈکپ) آنے والا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین تیاری کریں گے”۔
Disappointed with how it finished but this is not the end.
We never gave up and fought all the way, and this fighting spirit should not go down.
There is a bigger challenge coming our way and we will be better prepared for it In shaa'Allah.
Pakistan Zindabad 🇵🇰💚
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 15, 2023