Latest

ایشیا ءکپ، سری لنکا کے خلاف پاکستانی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ٹیم میں5 تبدیلیاں

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا ءکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔سلمان علی آغا اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔پاکستان نے ایشیا ءکپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button