Latest

کبھی نہیں سوچا تھا بڑے لیول پر آکر ایشیاکپ کھیلوں گا، زمان خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے بات چیت میں ڈیبیو سے قبل اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے زمان خان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی زندگی میں نہیں سوچا تھا کہ بڑے لیول پر آ کر ایشیا کپ کھیلوں گا۔ بےانتہا خوشی تھی جب میرا نام آیا۔

زمان خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ون ڈے میں ڈیبیو سے متعلق بات کرتے ہوئے زمان خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرچکا ہوں۔ کافی عرصے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملا ہوں کافی خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی کے ساتھ کافی کرکٹ کھیل چکا ہوں۔ ان سے سری لنکا کی کنڈیشنز اور وکٹوں پر بولنگ کا پوچھا کہ کیسے کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا بھی ہے لہٰذا امید کرتا ہوں اچھا ہی ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button