Latest

کوہلی کے بعد روہت شرما نے بھی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کیخلاف روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 241 ویں اننگز میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، میچ کے دوران انہوں نے 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔روہت شرما صرف 241 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ویرات کوہلی نے 205 اننگز میں 10،000 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 259 اننگز میں 10 ہزار ون ڈے رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے ہی سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار بنائے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button