Latest

ماضی کے ایشیاءکپ ٹورنامنٹس میں پاکستان اور سری لنکا 17 میچز میں آمنے سامنے ہوئے لیکن کس کا پلڑا بھار ی رہا ؟ جانیے

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت لے چکا ہے لیکن اگر ماضی پر نظر ڈالیں تو ایشیاءکپ میں ہمیشہ سری لنکا کا پلڑا بھاری رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ کے مقابلوں پر نظر ڈالیں تو سال 1984 ء سے شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں حیران کن طور پر سری لنکا کا پلڑا بھاری رہا، سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کیخلاف 17 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 12 سری لنکا کے نام رہے جبکہ 5 مقابلوں میں پاکستان کامیاب رہا۔

ریکارڈ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں 155 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں گرین شرٹس 92 میچز میں کامیابی حاصل کرکے آئی لینڈرز سے بہت آگے ہے۔اس دوران سری لنکن ٹیم 58 مقابلوں میں جیت کا مزہ چکھ سکی ہے۔یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیاءکپ کے دوران کوئی بھی مقابلہ بارش کی نذر نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ ایشیاءکپ کے اہم مقابلے میں قومی ٹیم کو کل دفاعی چیمپئین سری لنکا سے چیلنج درپیش ہوگا، میچ میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں جبکہ پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔پاکستان اور سری لنکا کو شکست دیکر بھارت پہلے ہی ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button