Latest

بابراعظم لکیر کے فقیر نہ بنے، رمیزراجہ نے بابراعظم کوفخرزمان کے بارے میں اہم مشورہ دے دیا

بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ سپر فور میچ میں مکمل پسپائی کے بعد سابق کپتانوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

سابق کپتان اور مبصررمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم لکیر کے فقیر نہ بنیں کہ بس یہی بیٹنگ لائن کھلانی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پررمیز راجہ نے کہا کہ فخر زمان سے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا لو افیئر ختم ہونا چاہیے ۔ان کی جگہ کسی اور کو موقع دیں

افتخار احمد کا ریٹائرمنٹ کا کیریئر شروع ہوچکا۔ انہیں بھی سوچنا ہوگا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے حصول کیلئے نہ لڑنا افسوسناک ہے۔ انہوں نےٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں

سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ محمد رضوان ٹیم کیلئے کس نمبر پر فائدہ مند ہوسکتے ہیں ۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں یہاں کھیلوں گا جہاں ٹیم کو ضرورت ہو وہاں کھیلنا ہوتا ہے۔بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی پہلے سے ہی ہارے ہوئے نظر آئے وہ باڈی لینگویج ہی نہیں تھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button