Latest

بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلیں، ویڈیو وائرل

پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے ممبئی سے آئی بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلیں۔

بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافی نے بابراعظم سے متعلق سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ دراصل میں ہوں تو بھارت کے شہر ممبئی سے لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں،صحافی نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ صرف بابر ہی پسند کیوں؟

جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بابر بابر ہے، پتہ نہیں کیوں اور ویرات کوہلی تو شادی شدہ ہے،لڑکی کے ساتھی دوست بھی بابراعظم کے فین تھے جو پاکستانی کپتان کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button