Latest

شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر تحفہ دے دیا، ویڈیو دیکھیں

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث کل تک ملتوی ہو گیا جس کے بعد شاہین آفریدی نے بھارتی باولر جسپریت بمراہ کو باپ بننے پر مبارکباد دی اور تحفہ بھی پیش کیا۔

تفصیل کے مطابق جسپریت بمراہ کے ہاں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں گروپ سٹیج کے دوران ہی کولمبو سے واپس بھارت چلے گئے تھے ۔تاہم اب سپر فور مرحلے میں بارش کے باعث میچ موخر ہونے کے بعد شاہین آفریدی جسپریت بمراہ کے پاس گئے اور انہیں باپ بننے پر مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو تحفہ بھی پیش کیاجس پر جسپریت بمراہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button