Latest

’اوئے روٹی وی کھانی اے‘ بابر اعظم کے برجستہ جملے نے لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روٹی کا تذکرہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے‘۔ اس جواب پر وہاں موجودلوگ قہقہے لگا نا شروع کردیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button