Latest

پاک بھارت میچ کے لیے ریزرو ڈے پر بنگلہ دیشی بورڈ کا بیان سامنے آگیا

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بارش کی صورت میں پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلہ دیشی بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ‘پاکستان انڈیا میچ کے لیے ریزرو ڈے کا فیصلہ تمام ٹیموں اور اے سی سی کی رضامندی سے کیا گیا ہے’۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کو از سر نو مؤثر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button