Latest

ایشیا کپ کا وینیو متنازعہ ہونے کے بعد ہر بھجن سنگھ کا بیان بھی سامنے آگیا

ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہمارے وقت میں وینیو پر پلیئرز کی رائے نہیں ہوتی تھی، جہاں میچ ہو وہاں ہم کھیلتے تھے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وینیو کیا ہوگا یہ پلیئرز کا مسئلہ ہونا بھی نہیں چاہیے، یہ آفیشلز کا کام ہے کہ وہ دیکھیں کہ کہاں میچز ہوسکتے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل سٹیڈیم ہے، پتا نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جارہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو کولمبو میں سورج نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا، میچ کے لیے ٹریننگ کی سہولیات کے فقدان کا بہانہ غیر منطقی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں رکھنے اور بارش کے امکانات پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button