Latest

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، سری لنکاکے پاس آج بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا بہترین موقع

ایشیاءکپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا جو کہ دو پہر اڑھائی بجے شروع ہو گا لیکن میچ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بارش ہے جو کہ وقفے وقفے سے ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا مبینہ فیصلہ کیاہے ، اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ مسلسل 13 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن جائے گی ،جبکہ آسٹریلیا ون ڈے میچز میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ قائم کر چکاہے ، اس وقت سری لنکا ، پاکستان اور 2 بار جنوبی افریقہ مسلسل 12، 12 میچ جیت چکے ہیں ۔ گروپ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button