Latest

ایشیاءکپ ، پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی شبمن گل نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریفوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گِل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گِل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی اچھا پرفارم کرتا ہے تو سب پر انکی نگاہیں ہوتی ہیں۔بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں، نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔

ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل نے 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے تھے، انہیں حارث رو¿ف نے کلین بولڈ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، دونوں روایتی حریف کل 10 ستمبر کو دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button