پاکستانی ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین باولنگ ہے بس ایک چیز کی کمی ہے کہ ۔۔“شعیب اختر بھی کھل کر بول پڑے
قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنادیا ہے اور یہ تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔
حال ہی میں اسپورٹس اسٹار نامی شو میں ہربھجن سنگھ کے ہمراہ گفتگو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی بولنگ کتنی خطرناک ہے، تینوں بولر ز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے وکٹ لے کر دکھاتے ہیں۔ شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ تینوں فاسٹ بولرز بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔
شعیب اختر نے پاکستان کی جانب سے دنیا کے بہترین فاسٹ بولر پیدا کرنے کی صلاحیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ز ہیں، شاہین اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی شاہین کے مائنڈ سیٹ یعنی وکٹ لینے کے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔
سابق بولر نے نسیم شاہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم کو وکٹ لینے کے انداز سے بولنگ کرنی چاہیے، وہ سٹاک بولنگ کے بجائے وکٹ لینے کی کوشش کریں کیوں کہ ان کی بال شاہین سے زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک اسپنر کی کمی ہے، شاداب اگرچہ بہترین بولر ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھی ٹیم میں ایک سپنر اور ہونا چاہیے، پاکستان کے پاس مڈل آرڈر کیلئے عبد الرزاق جیسے بولنگ آرڈر کی کمی ہے، ہمیں بھارت کیخلاف فہیم اشرف کو کھلانا چاہیے کیوں کہ ایسی صورت میں ہماری بولنگ مزید اچھی ہوتی ہے۔