Latest

ویرات کوہلی کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے ؟ خود ہی بتا دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتا دیا۔

ایشیا کپ میں بھارتی سپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو اس وقت میرے پسندیدہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر تھے اور آج کے دور میں انگلینڈ کے بین سٹوکس میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آج کے دور کا بہترین آل راؤنڈر تصور کیا جاتا ہے، بین سٹوکس نے ماضی قریب میں انگلینڈ کے لئے بہت سے کارنامے سر انجام دیئے، اسی باعث انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے گزشتہ سال لی گئی ریٹائرمنٹ کو بھی واپس لے لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button