Latest
ٹیم کی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ اسکو جاتا ہے، کپتان نے جیت کا کریڈٹ کس کو دے دیا ،حیران کن نام سامنے آگیا
قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے ، خاص طور پر ہمارے باولرز نے پہلے دس اوورز بہت اچھی گیند بازی کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ نے بہت اچھی باولنگ کی ، فاسٹ باولرز کو پچ سے اچھی مدد ملی اور فہیم اشرف نے بھی اچھی باولنگ کی ۔ بابراعظم نے مزید کہا کہ جیت سے اعتماد بڑھتا ہے ، ہم کسی پریشر میں نہیں ہیں ، ٹیم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔