Latest

بابراعظم نے وہ کام کر دکھایا جو کوئی اور پاکستانی کھلاڑی نہ کر سکا، سعید انور کا اہم ریکارڈ برابر کرنے کا موقع

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیا ن ایشیا ءکپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ جاری ہے جسے جیتنے کیلئے دونوں ٹیمیں ایڑھی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں تاہم اس دوران کپتان بابراعظم کے پاس سعید انور کا شاندار ریکارڈ برابر کرنے کا اہم موقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے ون ڈے میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا اعزاز سعید انور کے پاس ہے ، انہوں نے 247 میچز میں 20 سینچریاں سکور کیں جبکہ بابراعظم نے محض 104 میچز میں 19 سینچریاں بنا لی ہیں اور اگر آج وہ بنگلہ دیش کے خلاف سینچری بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ ریکارڈ محض 105 اننگز میں ہی برابر کر دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button