Latest

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کردیا گیا

ایشیا کپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو کھیلے جانیوالے میچ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور بھارت کا اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےکولمبو میں میچ متاثر ہونےکاخدشہ ہے۔

جیو نیوزکے مطابق کولمبو میں شیڈولڈ تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل ہوں گے، سپر 4 مرحلےکا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل بھی کولمبو میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہےکہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button