Latest

سوشل میڈ یا پر متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گوتم گمبھیر نے اپنے غیر مناسب رویئے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا

سوشل میڈ یا پر متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا بیان بھی سامنے آگیا ، بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے اپنے نا مناسب روئیے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ۔

وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بھی چیز وائرل ہوتی ہے اس میں کچھ سچ نہیں ہوتا ،جو بھی ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ وہاں لوگ بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے ،بھارت مردہ باد کی نعرے بازی ہو رہی تھی اور کشمیر سے متعلق نعرے بازی ہورہی تھی توایسی صورتحال میں وہا ں کچھ تو جواب دیا جانا چاہیے تھا ایسے ہی ہنستے ہوئے چلے جانا ٹھیک نہیں ، وہاں کچھ پاکستانی لوگ تھے بھارت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کے فینز نے گوتم گمبھیر کے خلاف نعرے بازی کی جس پر وہ غصے میں آگئے اور غیر مناسب اشارہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button