Latest
حسن علی کے ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان نے صاف انکار کردیا
پاکستانی باولر حسن علی نے آل راونڈر شاداب خان سے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ مانگی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا تاہم حسن علی کے دوبارہ استفسار پر شاداب خان نے صاف انکار کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تو حسن علی نے روتے ہوئے ایموجی کے ساتھ شاداب خان کو یاد کرایا کہ میں نے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ مانگی تھی ۔اس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹکٹ خرید لیں اور دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں ۔ شاداب خان نے حسن علی سے لوگوں کے لیے مثال قائم کرنے کی درخواست کی۔