Latest
ایشیا کپ کے میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
مسلسل بارش کی پیشگوئی کے باعث ایشیا کپ 2023 میں سپر فور مرحلے کے میچز دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے میچ میں بارش کے بعد آج بھارت اور نیپال کے میچ میں بھی بارش نے میچ کا مزہ پھیکا کردیا۔
سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو میں شیڈول تھے، تاہم بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے کولمبو میں میچ نہ ہونے کا خدشہ ہے۔کولمبو میں شیڈول تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل ہوں گے۔