Latest

شبمن پر تاحال پاکستانی باولرزکا خوف طاری ، بھارتی بلے باز کا حیران کن بیان سامنے آگیا

بھارتی بلے باز شبمن گل پاکستان کے خلاف میچ میں پاکستانی باولرز سے خوفزدہ ہو گئے تھے اور یہ ڈر ان کی بیٹنگ میں صاف نظر آرہا تھا ۔ اسی لیے جارح مزاج شبمن گل 32گیندیں کھیل کر بھی صرف 10رنز ہی بنا پائے تھے اور حارث روف کی گیند پر آوٹ ہو ئے تھے ۔ نیپال کے خلاف میچ میں شبمن گل 67سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جتوا کر پویلین لوٹے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ پہلے میچ میں جس طرح میں آوٹ ہوا تھا ، اس سے بہت مایوسی ہوئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپال کے خلاف میچ فنش کرنا بہت ضروری تھا۔شبمن گل نے کہا کہ روہت شرما اونچی شارٹس کھیلنا پسند کرتے ہیں جبکہ میں چھکوں کے بجائے چوکے لگانا پسند کرتا ہوں اس لیے ہم نے ایک دوسرے کا اچھا ساتھ دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button