Latest

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی۔ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے تاریخ رقم کی۔ ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ باؤلرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں گرا دیں۔پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button