Latest

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ سے شاندار رہی ، کرکٹ سے محبت کرتے ہیں: صدر بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجرینی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ شاندار رہی ہے،پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے کہاکہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے ، صرف کرکٹ کیلئے جا رہے ہیں، کوئی سیاست کی بات نہیں،راجیو شکلا کا مزید کہناتھا کہ ہمارا دورہ 2دن کا ہو گا، گورنر ہاؤس میں ہمارے لئے ڈنر کا بھی اہتمام کیاگیا،ہمارا دورہ صرف کرکٹ کے حوالے سے ہے، ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھا میچ ہوا،بارش نہ ہوتی تو میچ پورا ہوتا۔

صدر بی سی سی آئی راجرینی کا کہنا تھا میں نے آخری بار 2006میں پاکستان کا دورہ کیا تھا،ہم نے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ شاندار رہی ہے،پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،راجرینی کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑے ہوتے ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ایشزسیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button