Latest

پاک بھارت کرکٹ میچ، پاکستان کی پیس بیٹری نے منفرد ریکارڈ قائم کردیا

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ بولرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اڑادیں تاہم بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button