Latest

پاک بھارت میچ کے نتیجے پر نجم سیٹھی کا اظہار مایوسی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا خدشہ رہتا ہے، بطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں منعقد کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا، کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button