Latest

پاکستان ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

بھارت سے میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستان 3 پوائنٹس حاصل کرکے سپرفور مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے ، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے ،آج بھارت سے میچ ڈرا ہونے کےباعث پاکستان کو مزید1 پوائنٹ مل گیا جس کے باعث پاکستان 3 پوائنٹس حاصل کرکے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

ایشیا ءکپ کا اگلا میچ کل بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button