Latest
کپتان بابر اعظم بھی فاسٹ باؤلرز کی تعریف کیے بنا نہ رہے سکے
ایشیا کپ میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے پوری بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرکے اپنی دھاک بیٹھا دی ہے۔
بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ کے بعد بولرز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ ‘ بولرز کی اس طرح کی کارکردگی سے پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے’۔ بابر نے تینوں فاسٹ بولرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ لوگ ساری تعریف کے مستحق ہیں۔