قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے خاتون مداح کے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے مداحوں کی جانب سے سوالات پوچھے گئے۔فہیم اشرف سے ایک خاتون مداح نے سوال کیا کہ ’آپ کے باقی دوستوں نے شادی کرلی لیکن آپ کا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جواب میں فہیم اشرف بے ساختہ کہہ اٹھے کہ ابھی تو شاداب خان کی بھی شادی نہیں ہوئی ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ’بس شادی کے لیے آپ دعا کریں اب دعاؤں پر ہی ساری امیدیں ہیں، میں بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ کیسے رہ رہے ہیں اور ان سے تجربہ حاصل کررہا ہوں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ شادی زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے۔‘

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *