میں اس پاکستانی بولر کے سامنے خود کو ایک معمولی بولرسمجھتا تھا، فاسٹ بولنگ میں اس کھلاڑی کا معیار وسیم اکرم جتنا تھا۔۔شعیب اختر نے حیران کن نام لے دیا

انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ ’ بھارت کے اس دورہ پاکستان میں محمد آصف کے سامنے راہول ڈریوڈ کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔محمد آصف ایک جادوگر فاسٹ بولر تھے، محمد آصف کے سامنے خود کو میں ایک معمولی فاسٹ بولر محسوس کر رہا تھا۔‘

شعیب اختر نے بتایا کہ 2006 کراچی ٹیسٹ میں محمد آصف نے ساتھی کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ کس طرح وی وی ایس لکشمن کو آؤٹ کریں گے۔کراچی ٹیسٹ 2006 میں محمد آصف نے جیسا کہا ویسے ہی لکشمن کو آؤٹ کرکے دکھایا، محمد آصف نے ایک ہی طرح کی ڈیلیوری سے دونوں اننگز میں لکشمن کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ ’انتہائی دکھ ہوا جب محمد آصف نے خود کو میچ فکسنگ میں پھنسا کر تباہ کرلیا۔تفاسٹ بولنگ میں محمد آصف کا معیار وسیم اکرم جتنا تھا، اس معیار کے بولر دنیا میں دو ہی آئے ہیں ایک لیفٹ آرم وسیم اکرم اور دوسرا رائٹ آرم محمد آصف۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *