اگر میں یہ کام کرنا چھوڑ دوں، اس وقت میرا زوال شروع ہو جائے گا، محمد رضوان نے حیران کن بات کہہ دی

31

پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ ان کے کیریئر کے زوال کا آغاز کیا ہوسکتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ کوئی کھلاڑی کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہو سکتا اور

اسے مستقل محنت جاری رکھنی چاہیے۔“رضوان نے کہا میں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اس کے لئے میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں لیکن میں سخت محنت جاری رکھوں گا۔ جس لمحے مجھے لگے گا کہ میں پرفیکٹ ہوں،

میرا زوال شروع ہو جائے گا کیونکہ میں محنت کے علاوہ اور کچھ نہیں جانتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 30 سال کے ہونے والے رضوان 2021 کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر تھے، انہوں نے پاکستان کے لیے اب تک 22 ٹیسٹ، 44 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کا آغاز 8 جون کو ملتان میں پہلے ون ڈے سے ہونا ہے۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے اسی مقام پر 10 اور 12 جون کو کھیلا جائے گا۔