کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اچھی حوشخبری آگئ۔ پاکستان کے دو اہم کھلاڑی مکمل فٹ ہوگۓ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اِن فارم بلے باز گزشتہ روز فلو ہونے کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہ لے سکے تھے۔


پاکستان کی جانب سےشعیب ملک اور محمد رضوان ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل بیماری میں مبتلا ہوگۓ تھے تاہم اب وہ مکمل صحتیاب ہوگۓ ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور ان فارم مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک فلو کا شکار ہوگۓ تھے جس کے بعد اُن کی سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئ تھی۔

تاہم پاکستان کےلیے ایک اہم اور اچھی خبر سامنے آگئ ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹ اور صحتیاب ہوگۓ ہیں اور سیمی فائنل کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں