کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ


میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ میں ایسی ٹیم کا حصہ ہوں جس نے شاندار کھیل پیش کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائ ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک تباہ کردینے والا بولر ہے۔ راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کےلئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل پیش کر رہا ہے۔

بھارت کےخلاف میچ میں شاہین آفریدی کی شاندار پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوۓ ہیڈن نے کہا کہ شاہین بھارت کے خلاف میچ کے میچ ونر ہیں۔ اُنہوں نے جس طرح روہت اور پھر راہول کو آؤٹ کیا وہ قابل تعریف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں