پاکستانی کھلاڑیوں کےشرٹوں کے نمبروں میں کیا رازچھپا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنےآگئیں

54

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کےنمبرز میں کیا راز چھپا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی شرٹوں کے نمبروں کے پیچھے چھپے راز بیان کیے ہیں۔


وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 16 اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے لیدر بال سے اپنی پہلی اننگزمیں 16 رنز سکور کیے تھے۔ان کیلئے 16 نمبر خوش قسمت ہے۔ چھ کا ہندسہ ان کی اوران کی اہلیہ کی سالگرہ کی تاریخوں میں بھی آتا ہے،جبکہ ایک اور چھ کا ہندسہ ان کی دونوں بیٹیوں کی سالگرہ کی تاریخوں میں آتا ہے۔


ورلڈ کپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہنے والے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے 33 نمبرملا تھا پھرانہیں 56 نمبر کی آپشن دی گئی تو انہوں نے 56 رکھ لیا جو کہ اب انہیں اچھا لگتا ہے۔اب وہ اسی نمبر کیساتھ ایک برانڈ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔


شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پہلے ان کی شرٹ کا نمبر 40 تھا مگر وہ 10 نمبر شرٹ لینا چاہتے تھےجس کی انہیں شاہد آفریدی نے اجازت دی جس پروہ ان کے شکرگزار ہیں۔


فخر زمان نے بتایا کہ ان کی شرٹ کا نمبر پہلے کوئی اورتھا ،نیوی میں ان کے کمرے کا نمبر 39 تھا اس لیے انہوں نے اپنی شرٹ کے لیے 39 نمبر منتخب کیا۔


شاداب خان کا کہنا تھا پہلے ان کا نمبر 29 تھا بعد میں انہوں نے سات نمبر سلیکٹ کیا۔


شعیب ملک کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے،شروع سے انہیں یہی نمبر ملا،درمیان میں کچھ اور نمبرزبھی ملے مگر اب ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے۔