ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پہلے ہی روز پہلابڑا اپ سیٹ ، سکاٹ لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کاشکارکرلیا

59

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سٹیج کے دوسرے میچ میںسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو7 شکست دے کر ایونٹ کے پہلے ہی روز بڑا اپ سیٹ کردیا ۔ سکاٹ لینڈ نے مقررہ20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے

جس کے جواب میں بنگلہ دیش مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 134رنز ہی بنا سکی ۔ تفصیل کے مطابق بنگلہ دیشن نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے کپتان کیل کوٹزر بغیر کوئی سکور بنائے محمد سیف الدین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔گریویس 45سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔جیورج منسے 29سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ

میتھو کراس 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔رچی برنگٹن 2، کیلم میکلیوڈ 5، میچل لیسک صفر سکور پر آوٹ ہوئے ۔مارک واٹ 22سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن نے,2 2جبکہ

مہدی حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ بنگلہ دیشی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئی تو اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے ،لٹن داس اور سومیا سرکار دونوں 5,5رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد شکیب الحسن 20سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔مشفیق الرحیم 36سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔عفیف حسین 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔