نیوزی لینڈ پاکستان میں سیریز تونہ کھیل سکی لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے پی سی بی کو 27 لا کھ کا بل بھیج دیا ، یہ پیسےکہاں لگے؟بڑی خبر

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور واپس چلی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو


سیکیورٹی اور کھانے کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہو گیاہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ میچ کے دن ہم نے لوگ لگائے اور انہیں بریانی بھی کھلائی تاہم میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر یکطرفہ طور پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لمبے عرصہ بعد بھی میچ نہ کھیلا جا سکا، نیوزی لینڈ کے واپس جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی اکتوبر میں پاکستان آنے سے انکارکر دیاہے ۔