کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کےاسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انہیں لون ونڈو کے تحت دوسرے سکواڈز میں ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔ لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔

لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز 27 ستمبر کو مشاورت کریں گے۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اس عمل کا جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں