کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی 20کپ سے دستبردار ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزنگ کے باعث پنڈی کرکٹ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا۔


نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آل راﺅنڈر اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے آج بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔ سابق کپتان نے نیشنل ٹی 20کپ میں سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرنی تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے نیشنل کپ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں