کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا چھٹا میچ ناردرن اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ناردرن کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔


تفصیلات کے مطابق ناردرن کی پوری ٹیم سندھ کے باؤلرز کے سامنے صرف 136 رنز بناکر 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئ۔ سندھ کی جانب سے شاہنواز دہانی نے ایک مرتبہ پھر سے

شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوۓ ناردرن کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائ۔ شاہنواز دہانی جو کہ لاڑکانہ شہر سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ

پاکستان کرکٹ کی جانب سے ایک اچھا ٹیلنٹ ثابت ہوۓ ہیں۔ شاہنواز دہانی کا قومی ٹیم میں آنے کا سفر پی ایس ایل سے شروع ہوا جہاں انہوں نے شاندار کھیل پیش کر کے سلیکٹرز کو اپنی جانب توجہ دلائ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں