کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کھلاڑی اور وکٹ کیپر بلے باز رواں سال 2021 میں اب تک 14 ففٹی پلس سکور بناچکے ہیں جبکہ بابر اعظم نے 12 ففٹی پلس سکور بنائے ہیں۔ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے گزشتہ روز ایک اور نصف سنچری بنائی۔


تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے خلاف 40 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

یہ 2021ء میں ٹی 20 میں رضوان کی 12 ویں نصف انچری اور کیلنڈر سال میں ان کا 14 واں ففٹی پلس سکور تھا۔ اس سے قبل دنیا کے کسی اور کھلاڑی کے پاس 2021ء میں

ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان سے زیادہ ففٹی پلس سکورز نہیں ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم نے رواں سال اب تک 12 ففٹی پلس سکورز بنائے ہیں جن میں 11 نصف سنچریاں اور 1 سنچری بھی شامل ہے۔

سال 2021 میں ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں محمد رضوان 28 اننگز میں 14 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ پہلے، بابراعظم 25 اننگز میں 12 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ دوسرے،

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 28 اننگز میں 10 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ تیسرے، فن ایلن 36 اننگز میں 10 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ چوتھے اور پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 26 اننگز میں 9 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ 5ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 2021ء میں ٹی 20 میں سب سےزیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے کیلنڈر سال میں 27 اننگز میں 65.85 کی اوسط اور 136.05 کے سٹرائیک ریٹ سے 1317 رنز بنائے ہیں۔

ان کے بعد کیوی بلے باز گلین فلپس نے 2021ء میں 45 اننگز میں 36.08 کی اوسط سے 1263 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 14 اننگز میں 94 کی حیرت انگیز اوسط اور 140.03 کے سٹرائیک ریٹ سے 752 رنز بنائے ہیں ۔

رضوان پہلے ہی ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، انہوں نے پال سٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا

جنہوں نے 2019ء میں 748 رنز بنائے تھے۔ ان کے پاس ایک سال میں 1000 ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے تاریخ کے پہلے بلے باز بننے کا سنہری موقع بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں