کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کی نیشنل ٹی 20 کپ کے خلاف سازش نا کام بنادی گئی۔ دو روز کے دوران گراؤنڈ سے پانچ بکیز کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹیڈیم کے اندر سے ہفتے کے روز


ہفتےکے روز مزید دو بکیز کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار بکیز کی تعداد پانچ ہوگئی۔ تین بکیز کو جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا تھا۔ بکیز کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے

سپیشل برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ بکیز کا تعلق بھارت کے بکی مافیا سے ہے، پانچوں بکیز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ سپیشل برانچ نے گرفتار بکیز کوتھانہ نیو ٹاؤن

پو لیس کے حوالے کردیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ بکیز کے خلاف دو مقدمات جمعہ کی رات اور ایک مقدمہ ہفتے کی رات کو درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں