کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
محمد حفیظ نے رمیز راجہ پر خاموشی توڑ دی اور رمیز راجہ کو ایک اچھا کرکٹ برین قرار دے دیا، ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے بہترین الرونڈرز محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دینے کا عزم کیا،


محمد حفیظ نے کہا ” میرا بیٹنگ نمر تبدیل کیا گیا، جس کے باعث میری کارکردگی بھی متاثر ہوئی، میں مانتا ہوں میری بیٹنگ تھوڑی خراب ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے”

محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اچھا کرنے کا عزم ظاہر کیا، حفیظ نے کہا کے وہ ورلڈ کپ میں ینگ کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے اور اگر انکو کوئی مشورہ چاہیے ہوا تو ضرور دوں گا،

رمیز راجہ پر بات کرتے ہوئے پروفیسر نے کہا کے وہ رمیز راجہ کی عزت کرتے ہیں ” امید ہے رمیز راجہ بطور چیئرمین اچھا کریں گے جیسے کے لوگوں نے اس سے امید لگائی ہوئی ہے”

اپنا تبصرہ بھیجیں